دھوبی ویلفیئرسنٹر کمیٹی کی ایک میٹنگ زیرصدارت محمد شبیر منعقد

0
0

جموں وکشمیرمیں دفعہ370ختم ہونے کے بعد بھی منڈل کمیشن کی سفارشات نافذنہ کرناحیران کن:مقررین
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں دھوبی ویلفیئرسنٹر کمیٹی کی ایک میٹنگ زیرصدارت محمد شبیر منعقد ہوئی جس میں او ۔بی۔ سی کی جگہ او۔ ایس۔سی کے نام پر 4 فیصد ریزرویشن سرکار کی اور سے نوٹیفیکیشن جاری ہوا ھے یہ مْدعا زیربحث لایا گیا ۔مْقررین نے کہا کے جموں و کشمیر میں جب دفعہ 370 ختم کردی گئی ہے پھر یہاں منڈل کمیشن رپورٹ لاگو کیوں نہیں ہوئی یہ آنریبل سپریم کورٹ آف انڈیا قانْون کی خلاف ورزی ھے دوسری جانب لیفٹینٹ گورنر کو بیکورڈ کلاسز طبقات ممبران نے دسمبر 2019 کو تفصیل سے اس مْدعا کے بارے میں بتایا تھا ۔اْس کے باوجود سرکار کی اور سے اس طبقات کے ساتھ ستم ظریفی کی گئی ھے جب او۔ بی ۔سی کے نام پر ریزرویشن ہی نہیں دی گئی ۔او۔ایس ۔سی نام دے کر ایک اپنی سیاست کو مضبْوط کرنے کے ماسوآئے کچھ نہیں جب دفعہ370 ختم کردی گئی سینٹر فہرست میں جب یہ طبقات او۔بی۔سی نام سے ھے پھر جموں و کشمیر میں بار بار اس طبقات کو او۔ایس ۔سی نام دے کر بہْت بڑا ظْلم اس سرکار نے پھر سے کیاھے ۔اس طبقات کو اْوپر اْٹھانے کے بجائے اس سرکار نے ستم ظریفی کی ھے لہٰذا اس مْدعا کو زیربحث لانے کے بعد دھوبی ویلفیئر سنٹر کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ھے بیکورڈ کلاسز طبقات آبادی جو بھی اس بارے قدم اْٹھائیگی یہ برادری پْورا تعاون دے گی اور آگے شانہ بشانہ شریک ہو کر آپنے حق کے لئے جو فیصلہ بیکورڈ کلاسز طبقات تنظیم کرے گی یہ برادری اپنے حق کیلئے پورا طاون دیتی رہے گی مذید عوام نے گورنر انتظامیہ سے پھر سے اپیل کی ھے اس مْدعا کا حل فوری نکال کر او۔بی۔سی کے نام پر 27 % ریزرویشن سینٹر کی طرع جموں و کشمیر میں دی جائے تاکہ یہ آبادی بھی جموں و کشمیر میں باقیوں کی طرح برابر آگے بڑھ سکے ۔میٹنگ میں اور لوگوں کے علاوہ مْشتاق احمد ،محمد حْسین،خادم حسین ،محمد یونس ،طالب حسین ،لیاقت علی ،عبدل لطیف دیگر کافی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا