35Aپرراجناتھ کابیان حوصلہ افزا

0
0

 

مرکزی حکومت عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کرے :عمر عبدا ﷲ
لازوال ڈیسک

  • سرینگر؍؍آرٹیکل 35Aکے حوالے سے مرکزی وزیر داخلہ کی جانب سے دئے گئے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر نے کہاکہ مرکزی حکومت کو اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنی چاہئے ۔ عمر عبدا ﷲ کے مطابق بی جے پی کو آرٹیکل 35Aکو تحفظ فراہم کرنے کیلئے عدالت عظمیٰ میں اپنا موقف واضح کرنا چاہئے ۔ ریاست کے دورے پر آئے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ مرکزی حکومت ریاست خاص کرو ادی کے لوگوں کے جذبات اور احساسات کا خاص خیال رکھے گی ۔آرٹیکل 35Aکو کالعدم قرار دینے کے بارے میں صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہاکہ مرکزی حکومت کشمیر مخالف کوئی قدم نہیں اٹھائے گی ۔ عمر عبدا ﷲ کے مطابق وزیر داخلہ کا بیان غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اب مرکزی حکومت کو عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کرکے آرٹیکل 35Aکے ضمن میں اپنا موقف واضح کرناچاہئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا