نئی دہلی؍؍صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہفتے کو نربھیا کے چار قصوروارں میں سے ایک ونے شرما کی رحم کی عرضی خارج کی۔دہلی کی ایک عدالت کے ذریعہ سبھی قصوروارں کی پھانسی کی سزا پر روک لگانے کے ایک دن بعداس معاملے میں صدر نے رحم کی عرضی منظور نہ کی ہے ۔نربھیا کی اجتماعی آبروریزی اور قتل کے ملزم مکیش کمار سنگھ،پون گپتا،اکشے ٹھاکر اور ونے کو ایک فروری کی صبح چھ بجے پھانسی دینے کی تاریخ طے کی گئی تھی۔پون اور اکشے کے وکیل اے پی سنگھ نے دلیل دی کہ ان کے قانونی متبادل ابھی پوری طرح سے ختم نہیں ہوئے ہیں اور ایسے میں انہیں پھانسی نہیں دی جاسکتی ۔