ہمہ گیر اور سبھی کے لیے فلاحی ہے بجٹ :حزب اقتدار

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍حزب اقتدار نے مالی سال 21۔2020کے بجٹ کو سبھی طبقوں کے لیے فلاحی اور ملک کو مضبوط بنانے والا قراردیتے ہوئے کہاکہ حکومت نے اس میں سماج کے سب سے نچلے طبقہ سے لیکر متوسط طبقہ اور صنعت کاروں تک کو ذہن میں رکھاہے ۔وزیرداخلہ امت شاہ نے اسے کسانوں ،غریبوں ،تنخواہ دارمتوسط طبقہ اور کاروباری طبقہ کو فائدہ پہنچانے والا ایک آفاقی اور فلاحی عام بجٹ بتاتے ہوئے اس کے لیے وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرخزانہ محترمہ سیتارمن کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہاکہ مودی حکومت نے اس بجٹ کے توسط سے ہر طبقہ کے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس میں ایک بڑی اور غیر معمولی راحت دی ہے ۔خاص طور سے متوسط طبقہ کے تنخواہ داروں کونہ صرف کم ٹیکس دینا پڑے گا بلکہ ٹیکس نظام کو سہل بنانے سے ان کو راحت بھی ملے گی ۔انھوں نے کہاکہ یہ عام بجٹ ملک کے کسانوں کوسینچائی اور اناج کاذخیرہ کرنے کے لیے خصوصی منصوبہ کے ساتھ ساتھ انکی پیداوار کی مناسب قیمت فراہم کرکے کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے مودی حکومت کے عزم کوپورا کرنے میں مددگار ہوگا۔صارفین کے امور،خوراک اور سپلائی کے وزیر رام ولاس پاسوان نے کہاکہ یہ بجٹ ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے ،عام آدمی کی آمدنی کویقینی بنانے ،انکی قوت خرید بڑھانے اور ترقی کو رفتار دینے والا بجٹ ہے ۔کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیرمملکت کر ن ریجیجونے بجٹ کو نمایاں اور ترقی رخی بتایا۔انھوں نے کہاکہ بجٹ میں ٹیکس دہندگان کو بڑی راحت دی گئی ہے جس سے متوسط طبقہ کو فائدہ ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا