یروشلم،یکم فروری (اسپوتنك) اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر ہوائی حملہ کیا ہے۔
اسرائیلی فضائیہ نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
فضائیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا’’غزہ سے آج اسرائیلی سرحد میں راکٹ، مورٹارز اور دھماکہ خیز داغے ۔ اس کے جواب میں ہمارے لڑاکا طیاروں نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا‘‘۔
فوج نے کہا کہ غزہ کی پٹی کی جانب سے اسرائیل کی سرحد میں ہونے والے حملوں کے لئے حماس ذمہ دار ہے۔
اس سے پہلے ایئر فورس نے جمعہ کو کہا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پٹی سے آٹھ بار راکٹ داغے گئے ہیں۔