راجیو رائے بھٹناگر نے جموں میں عوامی دربا ر منعقد کیا

0
0

اَفسروں کو لوگوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کا منظم طریقہ ترتیب دینے کی ہدایات جاری کیں
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج کہا کہ حکومت نے بہتر حکمرانی اور جواب دہی یقینی بنانے کے لئے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کا منظم طریقہ ترتیب دیا ہے۔اِن باتوںکا اِظہار صلاح کار موصوف نے آج یہاں کنونشن سینٹر میں منعقد ہ ایک عوامی دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لگ بھگ 250لوگ جن میں 22وفود اور اَفراد شامل تھے نے اپنی شکایات و مطالبات صلاح کار موصوف کی نوٹس میںلائے۔بلاک بلوال جموں کے وفد نے نڈول علاقے میں پبلک ہیلتھ سینٹر تعمیر کرنے کے علاوہ پی ایچ سی گروٹا میں ایمبولنس اور ایکسرے سہولیت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔کشمیر چیمبر آف ایگریکلچر اینڈ ہارٹیکلچر کے ایک وفد نے باغبانی سیکٹر کو درپیش مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔آل جے اینڈ کے ہوم گارڈ ویلفیئر ایسو سی ایشن ، جے اینڈ کے ایگریکلچر آفیسرس ایسو سی ایشن ، ریٹائرڈ پولیس عملے و دیگر کئی وفود مشیر موصوف سے ملاقی ہوئے اور انہیں اپنے مطالبات کی فہرست پیش کی۔راجیو رائے بھٹناگر نے تمام وفود اور اَفراد کے مسائل بغور سنے اُنہیں یقین دلایا کہ اُن کے تمام جائز مطالبات کو مرحلہ وار طریقے پر پورا کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا