کئی عوامی وَفود لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

0
0

پنچایتی راج اداروں کو پوری طرح بااختیار بنانے کے لئے 73آئینی ترمیم کو عملایا جارہا ہے:ایل جی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍کئی عوامی وفود جن میں آل جے اینڈ کے پنچایت کانفرنس ، فورم فار پیس اینڈ ٹریٹوریل انٹگریٹیڈ ی جے اینڈ کے جموں اینڈ آل جے اینڈ کے شری گورو روی داس سبھا شامل ہیں نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مطالبات کی فہرست پیش کی۔آل جے اینڈ کے پنچایت کانفرنس اپنے صدر انیل شرما کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہوئے اورانہیں 73 آئینی ترمیم کی عمل آوری ، ضلع منصوبہ بندی اور ترقیاتی بورڈ کے انتخابات اور سر پنچوں اور پنچوں کی بہبودی سے متعلق معاملات پیش کئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے وَفد سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت کے اُس عزم دہرایا جس کے تحت پنچایتی راج اداروں کو پوری طرح بااختیار بنانے کے لئے 73آئینی ترمیم کو عملایا جارہا ہے۔فورم فار پیس اینڈ ٹریٹوریل انٹگریٹیڈ جے اینڈ کے کے وفد کی قیادت سابق ممبر پارلیمنٹ شیخ عبدالرحمان کر رہے تھے جنہوں نے فوری طور اسمبلی اِنتخابات منعقد کرنے ،علاقائی اور پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کی تشکیل کے علاوہ کئی عوامی اہمیت کے حامل معاملات لیفٹیننٹ گورنر کو گوش گزار کئے۔آل جے اینڈ کے شری گورو روی داس سبھا کے وفد کی قیادت کی پیرا ں دتا کر رہے تھے جنہوں نے سبھا سے تعلق رکھنے والے کئی معاملا ت کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے تمام وفود کے مسائل و مطالبات بغور سنے اورانہیں یقین دلایا کہ حکومت اُن کے جائز مطالبات کو مرحلہ وار طریقے پر پورا کرنے کے اقدامات کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا