لازوال ڈیسک
جموں؍؍محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ میں بحیثیت اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر کام کر رہے عبدالغفار گجری آج اپنی ملازمت سے سبکدوش ہوئے۔اِس سلسلے میں آج محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹوریٹ دفتر جموں میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت ناظم اطلاعات و رابطہ عامہ ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے کی۔اس موقعہ پر ڈاکٹر موصوفہ نے عبدالغفار کے کام کی تعریف کرتے ہوئے اُن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب کے دوران مقررین نے پچھلے 35 برسو ںکے دوران مختلف عہدوں پر عبدالغفار کی طرف سے انجام دی گئی خدمات کو یاد کیا گیا اور اُن کے رول کی زبردست ستائش کی گئی۔اِس موقعہ پر کہا گیا ہے کہ موصوف نے ہمیشہ تن دہی ، لگن ، ایمانداری اور خوش اخلاقی کے ساتھ اپنے کام کو انجام دیا اور اُن کی جانفشانی و ملنساری کو ایک لمبے عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔تقریب پر عبدالغفار کی عزت افزائی کی گئی اور انہیں مومنٹو اور ایک شال عطا کیا گیا۔تقریب پر اطلاعات و رابطہ عامہ محکمہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات جموں نمرتا ڈوگرہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر راکیش دوبے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ( پی آر ) مردھو سلاتھیہ ، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر سیّد نور الدین اندرابی کے علاوہ محکمہ کئی دیگر اَفسران اور ملازمین بھی موجود تھے۔