’ڈاکٹر بی آر امبیڈکر چوک کی تبدیلی وتزئین کی التجا‘

0
0

کمشنرجموں میونسپل کارپوریشن سے ایس سی / ایس ٹی / او بی سی اور اقلیتی وفد کی ملاقات
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ایس سی / ایس ٹی / او بی سی تنظیموں کے آل انڈیا کنفیڈریشن کے ریاستی صدر ، آر کے کلسوترا کی سربراہی میں ایس سی / ایس ٹی / او بی سی اور اقلیتوں کے ایک وفدنے محترمہ اونی لاوسہ (آئی اے ایس) کمشنر منسیپلیٹی ، جموں سے ملاقات کی اور ان سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر چوک ، ریل ہیڈ ، جموں میں تبدیلی / تزئین و آرائش کی درخواست کی۔وفد نے محترمہ لاوسہ کو کمشنر بلدیہ جموں کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور چوک کی تزئین و آرائش کے حوالے سے اپنے خیالات شیئر کیے۔ وفد نے بلدیہ سے بلیو پرنٹ کا مطالبہ کیا اور اسی دوران کمشنر نے چوک کی تزئین و آرائش کو کچھ دیر کے لئے روکنے کا فیصلہ کیا اور وفد سے کہا کہ وہ اپنے جدید نظریات کو بلدیہ کے ساتھ تحریری شکل میں بانٹیں تاکہ مزید فیصلہ لیا جاسکے۔ وفد نے اس معاملے پر تبادلہ خیال کے لئے جے ایم سی کے چیئرمین ، سوشل جسٹس ، اجیت انگرال سے بھی ملاقات کی۔ان کے ساتھ آنے والوں میں نمایاں طور پر انجینئر ہیم راج پھونسا، ایس کلونت سنگھ ، محمد عبداللہ چو ہدری ، درشن بھگت ، ترسیم خولر ، ڈاکٹر وجئے بھگت ، پون کنڈل ، لکشمن بھگت ، ڈاکٹر ، شم بھسن ، کلدیپ مہرہ ، ایڈوکیٹ شیوانی اور کارپوریٹر راشپال بھاردواج موجودتھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا