راجپورہ پلوامہ کے غریب مزدور کے بیٹے کا حیرت انگیز کارنامہ

0
0

لکڑی اور پلاسٹک کے ٹکڑوں سے بلڈوزر، ٹپر اور فرج بنا ڈالا
تنہا ایاز

پلوامہ؍؍راجپورہ پلوامہ میں آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم نے اُس وقت سب کو حیرت میں ڈال دیا جب غریب مزدور کے بیٹے نے اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر لکڑی اور پلاسٹک کے ٹکٹروںسے بلڈوزر، ٹپر اور فرج بنا ڈالا۔ ماہر ماحولیات کے ڈاکٹر روف الرفیق نے راجپورہ کے کم عمر طالب علم کے اس کار نامے پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ کشمیر کی سر زمین میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راجپورہ پلوامہ کے ایک پرائیویٹ سکول ابو حنیفا میموریل انسٹی چیوٹ میں زیر تعلیم آٹھویں جماعت کا طالب علم تنویر احمد کمار ولد غلام محی الدین کمار ساکنہ ہانجن پائین راجپورہ پلوامہ نے اُس وقت راجپورہ کے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا جب غریب مزدور کے بیٹے نے اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر لکڑی کے ٹکڑوں سے بلڈوزر،ٹپر اور فرج بنا ڈالا۔ عوامی حلقوں میںکم سن طالب علم کی اس کار نامے پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ایسے طالب علموں کی حوصلہ افزائی اور مالی مدت ہونی چاہئے تاکہ وہ اپنی پڑھائی خو ش اصلوبی سے جاری رکھ سکے۔ نمائندے تنہا ایاز کے ساتھ بات کر تے ہوئے ہانجن پائین راجپورہ پلوامہ کے طالب علم تنویر احمد نے کہا کہ اُن کا خواب ہے کہ وہ پڑھ لکھ کر میکنیکل انجینئر بنیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد کا شکریہ ادا کیسے کروں جو محنت مزدوری کر کے مجھے پڑا رہا ہے۔ مذکورہ طالب علم کے والد غلام محی الدین کمار نے بات کر تے ہوئے کہا کہ اُنکا لخت جگر سکول سے واپس آنے کے بعد نہ صرف سوچنے میں گم رہتے ہیں بلکہ اکثر و بیشتر الیکٹرانک سامان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے انکی مرمت کرنے میں مہارت حاصل کرنے کی کوشش کر تا ہے۔ ابو حنئفا میموریل انسٹی چیوٹ راج پورہ کے پر نسپل نے طالب علم کی اس کار نامے پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔اگر کمی ہے تو بس پلیٹ فارم فراہم کرنے کی۔ ادھر ماہر ماحولیات کے ڈاکٹر روف الرفیق جو کہ آش نامی ایجوکیشنل آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر بھی ہے، نے راجپورہ پلوامہ کے طالب علم کے کار نامے پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ کشمیر کی سر زمین میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اور نئی پود جدید سائنسی علوم حاصل کرنے کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ جو مستقبل کے حوالے سے ایک خوش آئین قدم ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ خاص کر محکمہ تعلیم اور محکمہ یوتھ سپورٹس کے افسران سے مذکورہ طالب علم کی بھر پور حوصلہ افزائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارچ اپریل میں آش ایجوکیشنل آرگنائزیشن کی جانب سے ایک ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کرے گی۔ تاکہ ایسے بچوں طالب علموں کو اپنا ٹیلنٹ ظاہر کرنے کا موقع ملے۔ نمائندے کے مطابق مذکورہ طالب علم کا والد ایک مزدور پیشہ انسان ہے۔ راجپورہ پلوامہ کے عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ طالب علم کی حوصلہ افزائی کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا