تنویر پونچھی
پونچھ؍؍71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلع پونچھ میں تعینات اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر جگل کشور کو ضلع میں نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے و دفتری کام میں سرعت لانے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقع پر اعزاز سے نوازا گیا۔ واضع رہے کہ جگل کشور شرما نے ایسے وقت میں اے آر ٹی او پونچھ کی کمان سنبھالی تھی جب ضلع کا نقل و حمل پوری طرح بکھر چکا تھا انہوں نے دفتر جوائن کرنے کے بعد نہایت ہی ایمانداری و شفافیت سے کام کرتے ہوئے عوام کے دلوں کو جیت لیا اور عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام حاصل کر لیا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں بہترین عوامی خدمات سر انجام دینے کے لیے یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی طرف سے اعزاز سے نوازا گیا۔