مسلم فیڈریشن جموں فارو ق خان سے ملاقی

0
0

گجر نگر جموں قبرستان ، پارکنگ سلاٹ اور دیدہ ذیبی سے متعلق کئی مطالبات زیربحث لائے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍مسلم فیڈریشن جموں کا ایک وفد آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر کے صلاح کار فاروق خان سے ملاقی ہوا اور انہیں اپنے مطالبات کی ایک فہرست پیش کی۔وَفد کی قیادت فیڈریشن کے صدر عبدالمجید کر رہے تھے جنہوں نے گجر نگر جموں قبرستان ، پارکنگ سلاٹ اور دیدہ ذیبی سے متعلق کئی مطالبات سے اُنہیں واقف کیا۔وفد نے مزید کہا کہ علاقے کے لوگوں کو فوت شدہ افراد کو دفنانے کے لئے بہت کم جگہ دستیاب ہے۔اسی طرح پارکنگ کے لئے بھی جگہ کی عدم دستیابی کا مسئلہ درپیش ہے۔مشیر موصوف نے وفد کے مطالبات بغور سنے اور انہیں یقین دِلایا کہ حکومت اُن کے تمام جائز مطالبات کو متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھاکر اُنہیں پورا کرنے کے اقدامات کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا