اپوزیشن نے جمہوریت کی توہین کی

0
0

ملک سے معافی مانگے :بی جے پی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج پارلیمنٹ میں صدر کے خطبہ کے دوران اپوزیشن اراکین کی طرف سے سیاہ پٹیاں باندھ کر آنے کو جمہوریت کی توہین قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اس کے لئے ملک سے معافی مانگے ۔بی جے پی کے ترجمان جی وی ایل نرسمہا راو نے بجٹ اجلاس کے پہلے دن آج صدر رام ناتھ کووند کے خطاب کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ صدر کے خطبہ میں جموں و کشمیر سے دفعہ 370ختم کرنے ، ریاست کی تشکیل نو اور شہریت ترمیمی قانون کا ذکر کیے جانے پر کافی دیر تک میزیں تھپتھپائی گئیں۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان دونوں اقدامات کو اب پہلے سے کہیں زیادہ حمایت حاصل ہے ۔مسٹر راو نے کہا کہ اپوزیشن کے ایک دو اراکین نے ایک دو منٹ کے لئے کھڑے ہوکر اعتراض کیا اور شو ر کیا۔ کانگریس اور دیگر جماعتوں کے اراکین بازو پر سیاہ پٹیاں باند ھ کر آئے تھے ۔ کچھ لوگوں نے تختیاں بھی دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے لئے یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ صدر کے خطبہ کے وقت اس کی مخالفت کریں۔ ایسا کرکے انہوں نے جمہوریت کی توہین کی ہے ۔ ان کو اس پر افسوس کا اظہارکرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں اپنے مفادکے لیے لوگوں کو بھڑکانے کی کوشش کررہی ہیں۔ صدر نے اپنے خطبہ میں ایسی جماعتوں کو پیغام دیا ہے اور انہیں ملک او رعوام کے تئیں اپنی ذمہ داریاں یاد دلائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون اب باضابطہ قانون بن چکا ہے ۔ صدر اتی تقریر سیاست کرنے کی جگہ نہیں ہوتی۔ صدارتی تقریر کی مخالفت جمہوری عمل کی توہین ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا