یہ خدمات متعلقین کیلئے مختلف پلیٹ فارم پر دستیاب ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں کشمیر اور لداخ میں پچھلے ایک برس کے دوران ای کورٹس مشن موڈ پروجیکٹ نے بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی ہے ۔ اس مدت کے دوران شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں مختلف خدمات فراہم کرنے کیلئے کئی طرح کے ڈیجٹل مہمات شروع کی گئی ہیں ۔ ان میں سے ایک خدمت ایس ایم ایس پر مبنی ہے جو جموں کشمیر کے ہائی کورٹ اور تمام اضلاع کی ذیلی عدالتوں میں دستیاب ہے ۔ اس خدمت کے ذریعے درخوات دہندہ اور وکیل کو ایس ایم ایس کے ذریعے تازہ ترین کاروائی کی تفصیلات سے باخبر رکھا جاتا ہے ۔ تا ہم اس سروس کیلئے رقم ادا کرنا پڑتی ہے ۔ 2019 میں ہائی کورٹ کے ذریعے 261374 ایس ایم ایس بھیجے گئے جبکہ ضلعوں کی ذیلی عدالتوں سے 232235 ایس ایم ایس بھیجے گئے ۔ ہر ن گذرنے کے ساتھ بھیجے جانے والے اس ایم ایس پیغامات کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ ہائی کورٹ کی جانب سے شروع کی گئی یہ خدمات درخواست دہندگان اور وکلاء کیلئے مختلف پلیٹ فارموں پر دستیاب ہے ۔ ان میں سے کچھ خدمات کا جموں کشمیر ہائی کورٹ کی ویب سائیٹ سے استفادہ کیاجا سکتا ہے ۔ درخواست دہندگان اور وکلاء کو عدالت کی سرگرمیوں اور اپنے کیس کے بارے میں جانکاری حاصل کر سکتے ہیں ۔ ہائی کورٹ بنچ کے لئے جو بھی کیس لسٹ کیا گیاہو اُس کے بارے میں بھی ویب سائیٹ سے تفصیلات لی جا سکتی ہیں ۔ اس خدمت کو متعارف کرنے سے ہائی کورٹ میں لوگوں کی آمد میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ ہائی کور ٹ نے جو دوسرا قدم اٹھایا ہے وہ یہ ہے کہ کاز لسٹ کو ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح درخواست دہندگان اور وکلاء ہائی کورٹ کی اوفیشل ویب سائیٹ سے عدالت کے فیصلوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں ۔ ضلع عدالتوں کی ویب سائیٹ پر بھی اس بارے میں تفصیلات دستیاب رکھی جاتی ہیں ۔ ان فیصلوں اور احکامات پر ڈیجٹل دستخط کئے جاتے ہیں جس سے ان کی اعتباریت کی تصدیق ہوتی ہے ۔ شہریوں کی خدمت پر مرکوز ایک اور خدمت متعارف کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی نوٹسز کو ہائی کورٹ کی ویب سائیٹ پر دستیاب رکھنے کے علاوہ اخباروں کے ذریعے مشتہر کیا جاتا ہے ۔ ای کورٹس مشن موڈ پروجیکٹ کے تحت انصاف کے متلاشی افراد کیلئے جہاں کئی خدمات دستیاب رکھی گئی ہیں تا ہم ان سے ان کی موثر عمل آوری کے بعد ہی استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔ اس سلسلے میں درخواست دہندگان وکلاء اور دیگر متعلقین کیلئے لازمی ہے کہ وہ اپنے موبائیل نمبر رجسٹر کروائیں تا کہ وہ ان خدمات سے بہتر استفادہ کر سکیں ۔