ڈاکٹر سامون نے سرینگر اور جموں میں ٹریفک ۔ ٹرانسپورٹ تربیتی ونگ کے قیام کا جائزہ لیا

0
0

روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے اور ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے مختلف محکموں اور اداروں کے مابین قریبی تال میل پر زور دیا
لازوال ڈیسک

جموں ؍؍پرنسپل سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر سامون نے آج محکمہ کے سینئر افسران اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے حکام کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران روڈ سیفٹی اور ٹریفک سے جُڑے مختلف معاملات کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ کے دوران سرینگر اور جموں میں ٹرانسپورٹ کمشنر کے دفتر میں ٹریفک و ٹرانسپورٹ ونگ کے قیام کا بھی جائیزہ لیا ۔ آئی جی ٹریفک ٹی نمگیال نے کہا کہ مرکزی سڑکوں اور سروس روڈ کے درمیان کریش بیرئیر لگائے جانے چاہئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بستیوں کے اندر ٹریفک جام کے زیادہ مسائل درپیش رہتے ہیں ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اجے کمار نے کہا کہ مختلف جگہوں پر آئی آر سی کے معیار کے مطابق بیرئیر قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مطلوبہ جگہوں پر مزید کریش بیرئیر لگانے کا یقین دلایا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وجے پور سے ائیر پورٹ تک چھ گلیاروں والی سڑک کے ڈی پی آر کا جائیزہ لیا جا رہا ہے اور اس میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کیا جا رہا ہے ۔ کنجوانی جنکشن کے تعلق سے اتھارٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ سینک کالونی سے آرمی گیٹ تک ایک فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ ہے اور بی آر او گیٹ سے ستواری تک بھی فلائی اوور کی تعمیر کی تجویز ہے جس سے کنجوانی چوک سگنل فری بن جائے گا ۔ انہوں نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ نروال ، قاسم نگر اور بٹھنڈی جنکشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور ضلع انتظامیہ کے تعاون سے تجاویزات کو ہٹایا جائے گا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے اور ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے مختلف محکموں اور اداروں کے مابین قریبی تال میل پر زور دیا ۔ میٹنگ میں مکانات و شہری ترقی محکمہ کے ایڈیشنل سیکرٹری پنکج کمار ، چیف انجینئر پی ایم جی ایس وائی کشمیر شوکت پنڈت ، چیف انجینر تعمیراتِ عامہ دیس راج ، آئی آئی ٹی جموں کے پروفیسر اشوک کمار ، ڈائریکٹر فائنانس ٹرانسپورٹ مہیش داس ، سیکرٹری جے ڈی اے ریتکا ارورہ ، کمشنر جی ایم سی اولین لواسہ اور اسسٹنٹ کمشنر ٹرانسپورٹ سورن سنگھ کے علاوہ دیگر کئی اعلیٰ افسران موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا