کابینی سیکرٹری نے ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں میں

0
0

کورونا وائیرس کی روکتھام کیلئے تیاریوں کا جائیزہ لیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍کابینی سیکرٹری راجیش گابا نے آج مختلف ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کے چیف سیکرٹریوں اور ہیلتھ سیکرٹریوں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کورونا وائیرس کی روکتھام کیلئے کئے جا رہے اقدامات کا جائیزہ لیا ۔ اُن کے ساتھ ہیلتھ سیکرٹری ، خارجہ سیکرٹری اور مرکزی حکومت کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔جموں کشمیر کی جانب سے کمشنر سیکرٹری صحت و طبی تعلیم اٹل ڈولو نے میٹنگ میں حصہ لیا ۔ کابینہ سیکرٹری نے کورونا وائیرس کی روکتھام کیلئے کئے جا رہے اقدامات کے بارے میں تفصیلات طلب کیں ۔ ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کو اس سلسلے میں مرکزی حکومت کی جانب سے وضح کئے گئے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ کابینہ سیکرٹری نے مختلف علاقوں میں کنٹرول روم قائم کرنے ، نوڈل افسر تعینات کرنے اور لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ اس کے علاوہ ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایسے افراد کو کم سے کم 14 روز تک تنہائی میں رکھیں جو 15 جنوری کے بعد چین گئے ہوں ۔ ایسے افراد سے خون کے نمونے حاصل کر کے انہیں جانچ کیلئے بھیجنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔ ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کی حکومتوں کو اپنی سطح پر انتظامات کا جائیزہ لینے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔ کابینہ سیکرٹری ان تیاریوں کا ہر دو روز کے بعد جائیزہ لینے اور مرکزی وزارت صحت کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت دی ہے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ایسے 21 ہوائی اڈوں پر جن پر بین الاقوامی پروازیں آتی ہیں ، مسافروں کی جانچ کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں این آئی وی پونے نوڈل لیبارٹری کے بطور کام کر رہی ہے اور ملک میں دس لیبارٹریوں میں نمونوں کی جانچ کا کام شروع ہو گا ۔ وزارت صحت نے قومی سطح پر دن رات کام کرنے والا کنٹرول روم قائم کیا ہے ۔ اس دوران جموں کشمیر میں سٹیٹ لیول ، صوبائی سطح اور ضلع سطح کے کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں جن میں نوڈل افسروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ سرینگر اور جموں کے ہوائی اڈوں پر طبی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جبکہ مذکورہ وائیرس کی روکتھام کیلئے ایڈوائیزری بھی جاری کی گئی ہے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا