لیفٹیننٹ گورنر اور معزز شہریوں نے تقریب میں حصہ لیا
جموں؍؍یوم جمہوریہ تقریبات آج شام یہاں مولانا آزاد سٹیڈیم میں بیٹنگ ریٹریٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو ، جموںوکشمیر ہوئی کورٹ کی چیف جسٹس ، جسٹس گیتا متل ، لیفٹیننٹ گورنر کے صلاح کار کیول کمار شرما، فاروق خان او رراجیو رائے بھٹناگر،ہائی کورٹ کے جج صاحب چندر موہن گپتا،میئرجے ایم سی ،چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ،ڈی جی پی دِلباغ سنگھ ، اعلیٰ سول ، پولیس اور فوجی افسران ، سیاسی وسماجی کارکن ، معزز شہری ، صحافی برادری نے بڑی تعدا د میں تقریب میں حصہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اس تقریب میں حصہ لینے والے پائیپ ڈرم اور براس بینڈ کو اِنعامات سے نوازا ۔ اسی طرح ڈیفنس فورسز ، جے اینڈ کے پولیس، سول انتظامیہ ، این سی سی کیڈٹس ، بھارت سکائوٹس اینڈ گائیڈس کو بھی لیفٹینٹ گورنر نے حوصلہ افزائی کی۔