اقوام متحدہ؍؍اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ مالی میں انسانی صورت حال دردناک ہے اور تشدد کی وجہ سے یہاں کے دو لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس کے ترجمان مسٹر ڈوجارک نے کہا کہ گزشتہ سال جون سے اگست کے درمیان مالی میں تقریباً 10 لاکھ 10 ہزار لوگ کھانے کے لئے ترس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مالی میں انسانی چیلنجز بڑھ گئے ہیں۔ حقوق انسانی کی تنظیمیں اگرچہ یہاں مقامی اداروں اور لوگوں کی مدد سے امداد پہنچا رہے ہیں۔مسٹر ڈوجارک نے کہا کہ مالی کے لئے اس سال کاانسانی منصوبہ ملک کی آبادی کے 20 فیصد یعنی تقریباً 3.8 ملین افراد تک پہنچ جائے گا اور اس کے لئے 390 ملین امریکی ڈالر کی ضرورت ہو گی۔