نئی دہلی؍؍مڈغاسکرکے گردابی طوفان سے متاثرین کی مدد کے لئے بحریہ نے ‘آپریشن ونیلا’شروع کرتے ہوئے اپنے جہاز ایراوت کووہاں کے لئے روانہ کردیاہے ۔بحریہ نے آج بتایا کہ ایک مشن پر جنوبی بحیرہ ہند میں تعینات ‘ایراوت’ کو شمالی میڈاغاسکر کے اینٹیسرانانا جزیرے کی جانب سے بھیجاگیا ہے ۔مڈغاسکرکی حکومت کی جانب سے مدد کی درخواست ملنے کے بعد ایسا کیاگیاہے ۔بحیرہ ہند میں واقع ملک مڈغاسکرمیں گردابی ‘ڈیانے ’ سے بھری تباہی ہوئی ہے ۔بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ہندوستانی بحریہ کا جہازوہاں ہندوستانی سفارت خانے اور مڈغاسکرکی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔سیلاب متاثرہ علاقے میں واقع کیمپ کا انعقاد کیاجائے گا اور کھانا،پانی اور دیگرضروری راحت کا سامان تقسیم کیاجائے گا۔بحریہ نے کہا ہے کہ حالات پر نظر رکھی جارہی ہے اور وہ مڈغاسکرکے لوگوں کو ہر قسم کی ضروری مدد دینے کے لئے تیار ہے ۔