جے پور؍راجستھان میں پنچایت الیکشن کے تیسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ آج صبح آٹھ بجے سخت سکیورٹی انتظام کے درمیان پرامن طریقے سے شروع ہوئی۔تیسرے مرحلے کے تحت 49پنچایت کمیٹیوں کی 1700گرام پنچایتوں میں سرپنچ کے عہدوں اور وارڈ پنچ کے لئے ووٹنگ ہورہی ہے ۔ووٹنگ پرامن طریقے سے چل رہی ہے اور کہیں سے کوئی ناخوشگوار خبر نہیں ملی ہے ۔حالانکہ ووٹنگ کے شروع میں کچھ مقامات پر الیکٹرانک مشینوں میں خرابی کی شکایت آئی لیکن جلد ہی ای وی ایم بدل کر ووٹنگ معمول پر آگئی۔پولنگ مراکز پر ووٹروں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور دیہی ووٹروں میں ووٹنگ کے تئیں جوش دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ووٹنگ شام پانچ بجے تک اپنے ووٹوں کا استعمال کر سکیں گے ۔بیانا پنچایت کمیٹی کے گاؤں نیاواس کے گاؤں کے لوگوں نے حدبندی میں ان کے گاؤں کو برہم آباد پنچایت سے ہٹاکر دور کی گرام پنچایت پوربائی کھیڑا میں جوڑنے کے خلاف گاؤں کے ووٹروں کی ووٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کی خبر ہے ۔ریاست میں سرپنچ کے عہدے کے لئے 10ہزار865اور پنچ کے لئے 28ہزار 223 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔تیسرے مرحلے میں ریاست بھر میں 17سرپنچ اور 6953پنچ بلا مقابلہ چن لئے گئے ہیں۔تیسرے مرحلے میں سرپنچ کے عہدے کے لئے 10ہزار 865امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں جبکہ پنچ کے عہدے کے لئے 28ہزار 223 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔