یو این آئی
ممبئی؍؍ بالی ووڈ کے مسٹر انڈیا انل کپور کا کہنا ہے کہ وہ انڈین ۔ 2 میں کام نہیں کررہے ہیں۔انل کپور کی فلم ‘ ملنگ’ جلد ریلیز ہونے والی ہے ۔ ایسا خیال ہے کہ وہ ‘انڈین ۔2 ’ میں ولن کا کردار نبھائیں گے ۔ یہ فلم 1996 میں ریلیز فلم ‘انڈین’ کا سیکوئل ہے ۔ تاہم انل کپور نے ‘انڈین ۔ 2’’ میں اداکاری کرنے سے انکار کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ فلم کے سیٹ پر ہدایت کار شنکر سے ملنے گئے تھے ۔وہاں ان دونوں کی تصاویر وائرل ہوگئیں اور لوگوں کو لگا کہ ہم ایک ساتھ فلم کر رہے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے ۔ فلم ‘انڈین ۔ 2’ میں کمل ہاسن مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔ اس کے علاوہ فلم میں کاجل اگروال ، ودیوت جاموال کے بھی اہم کردار ہیں۔