لکھنؤ، (یو این آئی) ٹرمپ میچ میں اودھ واریرس کے وانگ ونگ کی ونسیٹ نے اسٹار شٹلر پروپلی کیشپ کو ہراتے ہوئے پریمیر بیڈمنٹن لیگ (پی بی ایل)کے پانچویں سیزن میں ممبئی راکٹس کو 0۔5 سے شکست دے کر گھریلو کورٹ پر اپنی پہلی جیت درج کی۔اس اہم جیت کے ساتھ اودھ واریرس 10 پوائنٹ کے ساتھ فہرست میں دوسرے مقام پر پہنچ گئی ہے ۔ سیزن کے پہلے ہی میچ میں اسے جیت اور دوسرے میچ میں پی وی سندھو کی ٹیم حیدرآباد کے خلاف شکست کا منھ دیکھنا پڑا تھا۔ ادھرممبئی راکٹس کی موجودہ سیزن میں یہ مسلسل تیسری شکست ہے ۔بی بی ڈی یوپی بیڈمنٹن اکادمی کے کورٹ پر منگل کی شام اودھ واریرس کی شام اودھ واریرس کے نام رہی۔ گزشتہ کچھ عرصے سے خراب فارم سے متاثر ہندوستان کے اسٹار شٹلر کیشپ کو پی بی ایل کے موجودہ سیزن میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ممبئی کے ٹرمپ میچ میں کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کیشپ کو اودھ واریرس کے وانگ ونگ کی ونسیٹ نے 8۔15، 10۔15 سے ہرایا۔ممبئی کو ٹرمپ میچ میں منفی پوائنٹ ملا جس سے اودھ واریرس نے میچ میں 0۔3 سے برتری حاصل کرلی۔کیشپ کو لیگ کے اپنے پہلے میچ میں چنئی سپر اسٹارس کے ٹامی سرگیتا نے ہرایا تھا۔ اس کے بعد پونے 7 ایسس کے کم لوہ نے مات دی تھی۔ کیشپ اس میچ میں بھی کوئی اثر نہیں ڈال سکے جبکہ ونسیٹ نے ابتدا میں ہی دبدبہ قائم کرلیاتھا اور آسانی سے پہلے گیم کو اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ۔ دوسرے میں بھی کہانی نہیں بدلی اور کیشپ ونسیٹ کے بہترین کھیل کا سامنا نہیں کرسکے ۔ٹائی کے چوتھے مردوںکے سنگلز میچ مین اودھ واریرس سے اجے جے رام نے تین گیم تک چلے دلچسپ مقابلے میں ممبئی راکٹس کے لی ڈانگ کیون کو 15۔12، 6۔15، 7۔15 سے ہرایا۔ اس جیت سے اودھ واریرس نے 0۔4 سے برتری سے میچ پوری طرح سے اپنی جھولی میں ڈال لی۔اس سے پہلے ابتدائی مکس ڈبلز مقابلے میں اودھ واریرس کی سنگو ہیون اور کرسٹیانا پیڈرسن کی جوڑی کو مکسڈ ڈبلز کے میچ میں ممبئی کے کم سا رنگ اور پیا جیبادیہ کی جوڑی نے 14۔15، 9۔15 ہراکر ابتدائی برتری حاصل کرلی حالانکہ خاتون سنگلز مقابلے کے ٹرمپ میچ میں گھریلو ٹیم کے بیوان جھانگ نے ممبئی راکٹس کی ڈیبو کوہو گرگ کو 3۔15، 4۔15 سے دھوکر 1۔2 سے برتری حاصل کرلی۔مردوں کے ڈبلز میں اودھ واریرس کے کو سونگ ہیون اور شن بیک چیول نے ممبئی راکٹس کے کم جی جونگ و کم سا رانگ کو 14۔15، 10۔15، 15۔14 سے ہرایا۔ اس جیت سے اودھ واریرس نے مقابلہ 0۔5 سے جیت لیا۔یواین آئی