سواچھتا ایکشن پلان 2020 کے تحت ماحولیات پر مصوری مقابلہ

0
0

پولیوشن کنٹرول بورڈ راجوری نے قصبہ کے مختلف اسکولوں کوشامل کیا
عمرارشدملک

راجوری؍؍پولیوشن کنٹرول بورڈ راجوری نے سواچھتا ایکشن پلان 2020 کے تحت ماحولیات کے تحفظ کے لئے راجوری قصبہ کے مختلف اسکولوں میں مصوریمقابلے کروائے۔ پولیوشن کنٹرول بورڈ راجوری کے ضلع آفیسر بدر حسین کی زیز نگرانی الگ الگ اسکولوں میں طلباء کے درمیان مصوری مقابلے منعقد ہوئے جس کا مقصد موجودہ وقت میں ماحولیات کو تحفظ دینا اور صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنا ہے۔ وہیں اس مقابلے میں ہمالین ایجوکیشن مشن راجوری، ایس ٹی کانونٹ اسکول راجوری، پنورما پبلک اسکول، ڈی پی ایس راجوری، ہیپی ہوم پبلک اسکول راجوری، سن ریسنگ اسکول راجوری، انٹرنیشنل پبلک اسکول راجوری، نیشنل پبلک اسکول راجوری نے حصہ لیا اور بچیوں اور بچوں نے پولیوشن اور ماحولیات کی تبدیلی اور اس کے تحفظ پر ڈرائینگ بنائی اور ہر ایک نے اپنی ڈرائینگ کے ذریعے ماحولیات کو تحفظ دینے کا پیغام دیا۔ وہیں اس موقع پر ضلع افیسر پولیوشن بورڈ راجوری بدر حسین نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے ہدایت ہے کہ سوچھتا ایکشن پلان 2020 کے تحت مختلف کام کرے اور اس کے علاوہ "آلودگی اور آب و ہوا کی تبدیلی” موضوع پر ڈرائینگ اور دیگر پروگرام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں ہم نے راجوری قصبہ کے مختلف اسکولوں میں ڈرائینگ مقابلے منعقد کروائے تاکہ طلباء کی مدد سے سماج کے ہر گھر میں ماحولیات کے تحفظ کے پیغام کو پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ اسطرح کے کام جاری رہے گے اور جلد ہی شجرکاری مہم بھی شروع کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا