مینڈھر قصبہ میں بارش نے انتظامیہ کی کھولی پول

0
0

جگہ جگہ پانی جمع،کیچڑ سے سڑک کی خستہ حالت،انتظامہ خاموش، پیدل چلنے والے پریشان
اعجازکوہلی

مینڈھر؍؍سب ڈویژن مینڈھر کے مین قصبہ میں ہلکی بارش ہونے پر بھی انتظامیہ کی نااہلی اجاگر کر دیتا ہے لیکن ہم ہیں کہ سمجھتے نہیں لاکھوں روپے ہر سال صرف قصبہ کی چمک دمک کیلئے استعمال ہوتے ہیں لیکن قصبہ مینڈھر کی سڑک بارشوں میں کیچڑ و دھوپ میں دھول کا بہترین نمونہ ہے جس پر انتظامیہ کبھی بھی سنجیدہ نہیں ہے ۔سماجی کارکنان وید نے بتایا کہ ہم یہاں دکان کرتے ہیں سامنے سے گزر رہی سڑک پر جب گاڑیاں چلتی ہیں تو سڑک سے اٹھنے والی پچکاری ہماری دکانوں تک رسائی حاصل کرتی ہے اور دکان پر آئے گاہکوں کے سامنے ہمیں رسوائی دیتی ہے ہر برس قصبہ مینڈھر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے سرکاری خزانے خالی ہوتے وہ کہاں استعمال ہو رہے ہیں ۔اس بات کی انکوائری ہونی چاہے یہ معلوم ہو سکے کہ انتظامیہ کہ منہ پر اس طرح کی کالکھ تھوپنے کا کون سا ملازم ذمہ دارہے سب ڈویژن مینڈھر میں میونسپلٹی نہ ہونے کی وجہ سے قصبہ کی سڑکوں کو صاف ستھرا رکھنے کی ذمہ داری محکمہ دیہی ترقی کے ذمہ ہے جو ہر سال لاکھوں روپے قصبہ کہ نام پر غبن کرتا ہے لیکن یہاں کی حالت بادستور ایک سماںہے۔ وید نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راحول یادو سے اپیل کی ہے کہ قصبہ کی سڑکوں پر سے کیچڑ دھول و سڑک پر کھڑے پانی کو ہٹانے کہ لے حکم صادر کریں اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ان ملازمین کہ خلاف کھڑی کارروائی عمل میں لائے جنہوں نے بڑے پیمانے پر قصبہ میں گھوٹالہ کیے ہیں قصبہ کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں قصبہ کو صاف ستھرا رکھنے یہاں کی تعمیر و ترقی ایک بڑا کام ہے لہٰذا انتظامیہ کو چاہئے کہ محکمہ دیہی ترقی جس بھی پنچایت سکریٹری کو قصبہ کی ذمہ داری دے اسے دوسری کسی بھی پنچایت میں تعینات نہ کریں تاکہ قصبہ پہ پورا دھیان دے کہ سب ڈویژن مینڈھر کہ وقار کو بحال رکھے۔ وید نے محکمہ سے قصبہ مینڈھرمیں ہو رہی خرد برد رقومات کی جانچ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا