بھدرواہ میں بے روزگاری عروج پر :دُکاندار دن کا کرایہ بھی جوڑ نہیں پا رہے

0
0

بی جے پی سرکار کے پاس بے روزگاری دور کرنے کا کوئی مضبوط حل نہیں :سماجی کارکن امتیاز احمد بٹ
ساجد طفیل لون

بھدرواہ ؍؍بھدرواہ کے مشہور تاجر اور نوجوان سماجی کارکن امتیاز احمد بٹ عرف جگو جو اب کافی وقت سے بھدرواہ کے آزاد امیدوار کے طور اپنی بھدرواہ کی سیاست میں بھی قدم رکھنے جا رہے ہیں آج انھوں نے سبھی بھدرواہ کے سابقہ سیاست دانوں نے بھدرواہ کو دو دو ہاتھوں سے لوٹا ہے باقی جو بچا کھچا وہ ہر پارٹی کے جی حضوری کرنے والوں نے لوٹا جس کی وجہ بھدرواہ کو اور نہ ہی بھدرواہ کی غریب عوام کو اپنا حق ملا جس کے وہ مسطحق تھے یہی وہ وجہ رہی جس سے بھدرواہ کی عوام غریب سے غریب تر ہوتی جا رہی ہے صرف کچھ لوگ ہیں جو آرام کی زندگی جی رہے ہیں اور باقی سب ایسے ہیں جو ایک دن کی روٹی کما کر دوسرے دن کی فکر میں نظر آتے ہیں۔اب لوگوں کو کچھ امید بنی تھی کہ اب ہم غریب عوام کے اچھے دن آئیں گے مگر افسوس یہ اچھے دن بھی صرف بیان بازی تک ہی محدودرہے،عام انسان کو راحت نہیں ملی بلکہ اور سیاسی پارٹیوں کی طرع پارٹی سے منسلک عوام کے ہی اچھے دن آئے۔ اس سے یہی لگتا ہے کہ ہر سیاسی پارٹی ورکروں کے لیے ہی ہر دور میں اچھے دن ان ہی لوگوں کے آئے ہیں جو سیاست سے منسلک ہوگئے ہیں ہماری ایل جی سے اپیل ہے کہ وہ بھدرواہ کا دورہ کریں اوراصل حقایق جان کر بھدرواہ کے پڑھے لکھے نوجوان سے لے کر بنکوں سے قرض لے کر کاروبار کر رہے ہیں مگر بنک کے قرض کی اقساط بھی پوری نہیں کر پا رہے ہیں۔ آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ عوام کے اس مشکل دور کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا