بلند حوصلے ہوں تو جسمانی معذوری راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتی

0
0

فردوس احمد ملک نے جسمانی طور معذور ہونے کے باوجود دسویں جماعت کے امتحانات میں 62 فیصد نمبرات حاصل کئے
ملک شاکر

بانہال؍؍ جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن صوبہ جموں کے نتائج فردوس احمد ملک کے لئے خوشی لے کر آئے اگر چہ دسویں جماعت کے امتحانات پاس کرنے والے طلباء کی تعداد کثیر ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ان امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء کی تعداد بھی بہت ذیادہ دیکھنے کو ملی جن کے چہروں پر مایوسی چھائی ہوئی تھی۔
تو شاہین ہے پرواز ہے کام تیرا
تیرے سامنے آسمان اور بھی ہیں
تاہم قصبہ بانہال کے علاقے رلو بانہال سے تعلق رکھنے والے فردوس احمد ملک نے دسویں جماعت میں 62 فیصد نمبرات حاصل کئے۔ فردوس احمد ملک جو کہ پیدائش سے ہی جسمانی طور پر معزور جو قدرت کی مرضی سے ایک ہاتھ اور ایک پیر سے محروم ہیں اللہ ربِ ذوالجلال کے فیصلوں کے آگے کسی بھی فرد کی نہیں چلتی لیکن قدرت کا ہر ایک فیصلہ بندوں کے لئے مہربان ہوتا ہے اور رب ذوالجلال کے کرم اور اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے فردوس نے دسویں جماعت میں 62 فیصد نمبرات حاصل کئے اور فردوس احمد ملک نے اپنے والدین کے ساتھ پورے گاؤں اور علاقے کا نام روشن کیا۔ فردوس کے نزدیک اگر چہ 62 فیصد نمبرات حاصل کرنا ان کی محنت کے مطابق بہت کم ہے مگر دوسرے طلباء کے نتائج دیکھنے کے بعد اپنی کامیابی سے متعین دکھائی دے رہے ہیں۔
فردوس نے اپنی کامیابی پر سب سے پہلے اللہ کا شکریہ ادا کیا اور اس کے بعد اپنے اہل خانہ اور اساتذہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
فردوس احمد ملک اگر چہ جسمانی طور پر معزور ہیں مگر ان کی اعلیٰ کارکردگی ایسے کئی جسمانی طور پر معزور طلباء کے لئے ایک نمونہ ہے۔ جبکہ بہت سارے طلباء کے ساتھ جسمانی معزوری ان کے تعلیمی میدان میں رکاوٹ بن جاتی ہے ایسے طلباء کے لئے فردوس کی کامیابی ایک مثال ہے اور فردوس ایک نمونہ۔
اس موقع پر فردوس کا کہنا تھا کہ اگر بلند پرواز کا حوصلہ ہو تو کوئی بھی دیوار راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہے اپنے بلند حوصلوں کی وجہ سے کوئی بھی میدان پار کیا جا سکتا ہے۔اور ان کا مذید کہنا تھا کہ دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سب سے زیادہ ضروری ہے دینی تعلیم کی وجہ سے فکر آخرت انسان کے اندر ذندہ رہتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا