چین میں كوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 132 ہوگئی

0
0

بیجنگ، 29 جنوری (اسپوتنك) چین میں كوروناوائرس سے 132 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 5974 لوگوں میں یہ انفیکشن پایا گیا ہے۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے یہ اطلاع دی ہے۔ اس سے ایک دن پہلے وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کل 4515 لوگوں میں یہ انفیکشن پایا گیا تھا اور 106 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔
ہیلتھ کمیشن نے کہا’’ این ایچ سی کو 28 جنوری کی رات تک 59 صوبوں سے کل 5974 مریضوں کی اطلاع ملی ہے، جن میں 1239 سنگین حالت میں ہیں۔ ابھی تک 132 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 103 مریضوں کی ا سپتال سے چھٹی مل چکی ہے۔
وہیں ہانگ کانگ میں آٹھ، مکاؤ سے سات اور تائیوان سے آٹھ مریضوں کے سامنے آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 9239 لوگوں کے اس وبا کی کی زد میں آنے کا شبہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا