لازوال ڈیسک
جموں؍؍لٹریسی کلب نے گرلز ہائر سیکنڈری اسکول، ریہاڑی میں ووٹرز میں بیداری کیلئے پروگرام منعقدکیا۔ ERO-73 جموں ویسٹ حلقہ مسز سے ٹینامہاجن ، سیکرٹری جموں میونسپل کارپوریشن،کی رہنمائی کے تحت طلباء اور عملہ کے ممبروں کی ایک بڑی تعداد نے ووٹر بیداری پروگرام میں فعال اور جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس موقع پر طلبہ اور عملہ کے ممبروں کے ذریعہ مباحثے ، مک ڈرل اور نوجوان ووٹروں میں خواندگی کے پروگرام سے متعلق آگاہی لیکچرز بھی ترتیب دیئے گئے۔ الیکشن نائب تحصیلدار ، کوثر ناز ، جموں میونسپل کارپوریشن ممتاز ممبران کے ساتھ موجود تھے۔