بائلہ ، فتح پور سڑک کی حالات ناگفتہ بہہ، رہائشیوں کو پریشانی کا سامنا

0
0

سڑک گزرے سولہ سالوں سے تارکول بچھنے کی منتظر
تنویر پونچھی

منڈی؍؍ ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے گاؤں فتح پور سے متعلقہ مرکزی انتظامیہ کے غیر مہذب روئیے کی کوئی وجہ نہیں سڑک پر جگہ جگہ پڑے کھڈوں نے سڑک کی حالت خراب کی ہوئی ہے۔ سڑک کی اس بدترین حالت کی وجہ سے گاؤں بائلہ ، فتح پور ، ڈنہ ، سہری خواجہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کے رہائشی مشکلات کا شکار ہیں ، جس کے لئے بلیک ٹاپنگ اور مرمت کی ضرورت ہے۔ اس سڑک سے متعدد دیہات منسلک ہیں۔ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی یہ سڑک 15 کلو میٹر کا فاصلہ مین روڈ سے فتح پور تک بدترین حالت میں ہے۔ یہ اس سطح کا لنک ہے جو بفلیاز مغل روڈ سے جڑا ہوا ہے۔ سرپنچ بائلہ عبد الرزاق اور دیگر باشندوں جن میں فاروق احمد ، بشیر احمد قابل ذکر ہیں نے انتظامیہ اور پی ڈبلیو ڈی حکام پراس سڑک کو بلیک ٹاپ نہ کرنے اور اس کی حالت بہتر نہ بنانے کا کمالزام لگاتے ہوئے کہا کہ سڑکیں بری طرح خراب ہوگئی ہیں جس سے بارش میں ہمارے لئے پیدل چلنے کا کوئی راستہ نہیں چھوڑتی۔ جب بارش ہوتی ہے تو متعدد سڑکیں کیچڑ کے ڈھیر میں تبدیل ہوجاتی ہیں اور مزید یہ کہتے ہیں کہ "خستہ حال سڑک حادثات کا خطرہ بناتی ہے اور ہر بارش کے بعد پانی کی لپیٹ میں آجاتی ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے بھی اپنی شکایات پر غور کرنے اور ضروری اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ انہیں مزید تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا