حیدرآباد (یواین آئی)عالمی چیمپین پی وی سندھو کے لئے پدم بھوشن جاریہ سال ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس کیلئے ایک بڑی ترغیب ہوگا۔انہوں نے پدم بھوشن کے لئے منتخب کئے جانے کی اطلاع پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس خبر کو سن کر کافی خوشی ہوئی ہے۔اس ایوارڈ سے ٹوکیو میں ہونے والے اولپمکس کے سلسلہ میں ان میں بھروسہ پیداہوگا۔سندھو جن کا تعلق حیدرآباد سے ہے،نے کہا کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے سخت جدوجہد کریں گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے کھیل کے تئیں ان کے رول کو تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یہ ایوارڈ کھیل بالخصوص خواتین کے اختیارات کو تسلیم کرنا ہے۔