اپ سیٹ کا دن: اوساکا، سرینا اور ستسپاس باہر

0
0

میلبورن؍؍ سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں جمعہ کا دن اپ سیٹ سے بھرا دن رہا اور تیسری سیڈ جاپان کی ناومی اوساکا، آٹھویں سیڈ اور 23 بار کی گرینڈ سلیم چمپئن امریکہ کی سرینا ولیمز اور 10 ویں سیڈ امریکہ کی میڈیسن کیز اور مردوں میں چھٹے سیڈ یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس اور نویں سیڈ ا سپین کے رابرٹو بتستا اگت تیسرے راؤنڈ میں ہار کر ٹورنامنٹ سے با ہر ہو گئے ۔ ان اپ سیٹ کے درمیان گزشتہ چمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ اور ٹاپ سیڈ آسٹریلیا کی ایشلے بارٹي نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔آسٹریلین اوپن میں سات بار کے چمپئن اور دوسری سیڈ جوکووچ نے جاپان کے یوشھتو نشیوکا کو صرف ایک گھنٹے 25 منٹ میں 6-3، 6-2، 6-2 سے شکست دی جبکہ خواتین میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی بارٹي نے 29 ویں سیڈ قزاقستان کی الینا رباکنا کو ایک گھنٹے 18 منٹ میں 6-3، 6-2 سے ہرا دیا۔ٹورنامنٹ میں اگرچہ آج کا دن اپ سیٹ سے بھرا دن رہا اور کئی بڑے کھلاڑی ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ۔ تیسری سیڈ اوساکا کو 67 ویں رینکنگ کی امریکی کھلاڑی کوکو گف نے محض 67 منٹ میں 6-3، 6-4 سے ہرا دیا۔جمعہ کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے خاتون سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میچ میں امریکہ کی ٹینس کھلاڑی کوکو گف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میگا ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ جاپانی کھلاڑی ناؤمی اوساکا کو اسٹریٹ سیٹوں میں 6-3 اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دیکر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ واضح رہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ 67 منٹ تک جاری رہا۔سرینا کا ریکارڈ 24 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا خواب ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔ آٹھویں سیڈ سرینا کو 29 ویں رینکنگ کی چینی کھلاڑی کیانگ وانگ نے دو گھنٹے 41 منٹ تک چلے سخت مقابلے میں 6-4، 6-7، 7-5 سے شکست دے کر آخری -16 میں جگہ بنا لی۔ کیز کو یونان کی ماریا سکاري نے ایک گھنٹے 15 منٹ میں 6-4، 6-4 سے شکست دی۔مرد زمرے میں اب تک کے سب سے بڑے الٹ پھیر میں چھٹی سیڈ ستسپاس کو 35 ویں رینکنگ کینیڈین کھلاڑی ملوس راونک نے دو گھنٹے 30 منٹ میں 7-5، 6-4، 7-6 سے شکست دی جبکہ نویں سیڈ اگت کو کروشیا کے مارن سلچ نے پانچ سیٹ کے میراتھن مقابلے میں چار گھنٹے 10 منٹ میں 6-7، 6-4، 6-0، 5-7، 6-3 سے شکست دی۔مردوں کے سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کے حریف کھلاڑی یوشیہیتو نشیوکا کو ہرا کر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں اٹلی کے فابیو فوگنینی نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کر لی۔ انہوں نے ارجنٹینا کے حریف کھلاڑی گاڈیو پیلا کو 7-6(7-0)، 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ تیسرے راؤنڈ کے دیگر میچوں میں کینیڈین میلوس راؤنک نے یونانی کھلاڑی ا سٹیفانوس اور کروشین مارین کلک نے روبرٹو بتستا آگت کو اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔میچوں کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے میچ کے دوران ٹینس کورٹ میں کھڑی لڑکی کے سر پر گیند دے ماری۔اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا ارجنٹینا کے فیڈریکو ڈیلبونیس سے مقابلہ جاری تھا کہ اس دوران رافیل نڈال نے اپنا دفاعی شاٹ کھیلا لیکن ان کا نشانہ چوک گیا اور گیند حریف کی طرف جانے کے بجائے ٹینس کورٹ میں کھڑی لڑکی کے سر پر جالگی۔لڑکی کو گیند لگنے پر ٹینس اسٹار فوری طور پر کھیل چھوڑ کر اس کے پاس گئے اور اسے حوصلہ دیتے ہوئے معذرت بھی کی۔ٹینس اسٹار نے سر سے لڑکی کا کیپ ہٹاکر معائنہ کیا اور پھر اسے بوسہ دے کر اس کی حوصلہ افزائی کی جب کہ رافیل کے ساتھ ان کے حریف کھلاڑی بھی لڑکی کے پاس گئے اور اس کی خیریت دریافت کرتے ہوئے اسے حوصلہ دیا۔واقعہ پر نڈال نے کہا کہ وہ بہت برا لمحہ تھا اور وہ اس لڑکی کے لیے بہت ڈر گئے تھے ۔مردوں کے ڈبلز زمرے میں مائیکل وینس اور جان پیرز پر مشتمل ساتویں سیڈڈ آسٹریلین جوڑی رواں سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ انہون نے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں فیڈریکو ڈیلبونس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لیونارڈو مایئر پر مشتمل ارجنٹینا کی جوڑی کو شکست دی۔ آسٹریلیا کے مائیکل وینس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیرز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فیڈریکو ڈیلبونس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لیونارڈو مایئر پر مشتمل جوڑی کو 6-3،1-6 اور 7-6(10-7) سے ہرا کر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا