کشتواڑڈیسک
کشتواڑ ؍؍ضلع صدر مقام کشتواڑ میں یوم جمہوریہ ہند منائے جانے کی سبھی تیاریا ں کی گئی ہیں ۔ یہاں کے تفریحی میدان چوگان میں ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا جھنڈا لہرائیں گے۔ پریڈ کی سلامی لیں گے ۔ اور پھر حاضرین سے مخاطب ہونگے ۔ بعد ازاں سرکاری و نجی سکولوں کی طرف سے تمدنی پروگرام پیش ہوگا سرکاری عمارتوں پر شام کو چراغاں بھی کیا جائیگا