نیشنل ووٹر زڈے کی مناسبت سے منڈی میں پروگرام

0
0

تحصیلدار منڈی نے ووٹ کی اہمیت کے بارے جانکاری فراہم کی
ریاض ملک

منڈی ؍؍ملک بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ کے مختلف تحصیل وبلاک ہیڈکوارٹر پر یوم رائے دہندگی کے حوالے سے پروگراموں کا اہتمام ہوا جہاں منڈی میں بھی گیارہویں ووٹر زڈے کی مناسبت سے منڈی بوائیز ہائیر سیکنڈر سکول منڈی میں ایک مختصر پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیلدار منڈی جاوید اقبال نے ووٹر زاور ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے بتایا۔انہوں نے کہا کہ جو بھی نوجوان جنوری 2020 تک اپنی عمر کی اٹھارہ سال کی حد کو پہنچ چکاہووہ اپناووٹ اندراج کروائیں کیوں کہ جس قدر بھی ہمارے ووٹ ہونگے ہم اپنے جمہوری نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ووٹ بہت ضروری ہے تاکہ ہم جمہوریت کا حصہ بنتے ہوئے اپنے صحیح اور ایماندار نمائندہ کو چن سکیں۔ انہوں نے کہا تمام جگہوں پر بی ایل او تعینات ہیں لوگوں کو چاہیے کہ وہ ان کے پاس اپنے ووٹ اندراج کروائیں تاکہ کوئی بھی نوجوان ووٹر فہرست سے باہر نہ رہے۔ انہوں نے تمام لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اس مہم میں بی ایل او کا تعاون کریں اور جن لوگوں کے ووٹ ابھی تک اندراج نہیں ہوے ہیں تاکہ ان کا اندراج ممکن بن سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا