ترواننت پورم ، (یواین آئی ) نیپال کے ایک ریستوران میں دم گھٹنے سے مرنے والے کیرالہ کے پانچ سیاحوں کی ترواننت پورم کے نزدیک چنکٹو کونم میں جمعہ کے روز آخری رسومات ادا کی گئیں ۔دبئی میں کام کرنے والے انجینئر پروین کرشنن نائر، ان کی اہلیہ شرنیا ششی اور ان کے تین بچوں شري بدر، ارچ اور ابھنو کی آخری وداعی اور خراجِِ عقیدت پیش کرنے کے لئے بھاری تعداد میں لوگ ان کے آبائی رہائش گاہ پر آئے ۔نئی دہلی سے جمعرات کی آدھی رات ان سبھی لاشوں کو یہاں کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لایا گیا تھا اور اس کے بعد لاشوں کو سرکاری میڈیکل کالج اور اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا تھا ۔ادھر اسی حادثہ میں مر نے تین دیگر افراد رنجیت کمار، اس کی اہلیہ اندولکشمي اور دو سالہ بیٹے ویشنو کی لاش کو آخری رسومات کے لئے آج دوپہر میں ان کے آبائی گاؤں کوذیکوڈ لایا جائے گا ۔واضح ر ہے کہ کیرالہ سے سیاحوں کا پندرہ رکنی گروپ نیپال گیا تھا اور وہاں کے دارالحکومت کاٹھمنڈو کے دمن میں واقع ایک ریستوران میں ٹھہرا تھا جہاں دم گھٹنے سے آٹھ سیاحوں کی موت ہو گئی تھی ۔ پوسٹ مارٹم سمیت سبھی قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد سبھی لاشوں کو جمعرات کو نیپال سے دہلی لایا گیا تھا ۔