جونپور (یواین آئی) اترپردیش کے ضلع جونپور کے برسٹھی علاقے میں پولیس نے غیر ملکی جوڑے کے ساتھ چھیڑ چھاڑی اور دھمکی دینے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے ۔ایس پی اشوک کمار نے جمعہ کو بتایا کہ گذشتہ 16 جنوری کو جرمنی سے آئے سیاح جوڑا تموتھی اپنے بیوی دگّا کے ساتھ کار سے وارانسی سے رشیکیش جارہے تھے کہ سکھ لال گنج واقع سرائے وکرم ریلوے کراسنگ پر تین نامعلوم افراد نے دگّا کے ساتھ چھیڑ خانی کرنی شروع کردی۔مخالفت کرنے پر انہوں نے تموتھی کے ساتھ مارپیٹ بھی کی۔ ڈرائیو رنے ریلوے کراسنگ سے کار کو گھما کر بھاگنا چاہا تو بدمعاشوں نے اینٹ پھتروں سے کار کا شیشہ توڑ دیا۔انہوں نے بتایا کہ غیرملکی سیاح جوڑا وہاں سے فرار ہوکر مڑیاہوں کوتوالی پہنچا جہاں کوتوال دنیش پرکاش پانڈے کو تحریر دیا۔ کوتوال نے نامعلوم افراد کے خلاف 232،427 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے برسٹھی تھانہ پولیس کو معاملے کی جانچ کی ذمہ داری دی ہے ۔ مسٹر کمار نے دعوی کیا کہ اس معاملے میں شامل ملزمین کی شناخت کرلی گئی ہے اور نہیں جلد ہی گرفتا رکرلیا جائے گا۔ مزید کاروائی جاری ہے ۔یواین آئی۔