مرکزی وزراء کا دورہ پونچھ مکمل شہر خاص میں ہوسٹل و ڈاک بنگلہ میں کیفٹیریہ کا کیا افتتاح

0
0

بھاجپا لیڈر شہزاد خان نے جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ دیے جانے کی اٹھائی مانگ
تنویر پونچھی

پونچھ؍؍مرکزی حکومت کی طرف سے ریاست جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں کے عوام تک رسائی حاصل کرنے کی غرض سے کابینہ وزراء کی ایک 36 رکنی کمیٹی ریاست کے مختلف اضلاع کے دورے پر ہے اسی سلسلے میں مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف کرشن پال نے ضلع پونچھ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے گجر بکروال ہوسٹل برائے طالبات کا بنوت میں افتتاح کیا جبکہ آج ڈاک بنگلہ پونچھ میں محکمہ سیاحت کی طرف سے بنائے گئے ۔کیفٹیریہ کا بھی افتتاح کا جبکہ اس کے بعد مختلف محکموں کی طرف سے ڈاک بنگلہ پونچھ میں ہی ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس دوران بھاجپا کے مائنارٹی مورچہ کے ریاستی صدر شہزاد خان نے اپنے خطاب میں جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دیے جانے کی مانگ کی ۔انہوں نے کہا کہ وہ بھاجپا قیادت پر پورا بھروسہ رکھتے ہیں اور سرکار اس قدر بہترین کام کر رہی ہے کہ اپوزیشن بھی سرکار کے کاموں کو دیکھ کر بوکھلا گئی ہے اور وہ الگ الگ طرح کے ہتھکنڈے اپنا کر عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ریاستی عوام کی طرف سے سرکار سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جموں کشمیر کو جلد سے جلد ریاست کا درجہ دیں۔ ریاست میں انٹرنیٹ چلنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ریاست میں 2G انٹرنیٹ چل رہا ہے اور حالات کو دیکھتے ہوئے خدمات میں بہتری لائی جائیگی۔اس دوران شہزاد خان کے علاوہ بھاجپا کے سابق ممبر لیجسلیٹو کونسل پردیپ شرما بھی موجود رہے جبکہ ضلع انتظامیہ کے سبھی افسران بھی موجود رہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا