زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں سرسبز ہم پونچھ بنائیں

0
0

محکمہ سوشل فاریسٹری نے مرکزی وزیر کے ہاتھوں پودالگواکر مہم کا آغاز کیا
ریاض ملک

منڈی ؍؍منڈی میں مرکزی وزیر براے سوشل جسٹس اینڈ ایمپاور منٹ راج پال کی آمد کو لیکر مختلف محکمہ جات نے وزیر موصوف کے ہاتھوں مستحقین میں اشیائ￿ کی تقسیم کاری عمل میں لائی گئی – وہی پر محکمہ سوشل فارسٹری کے ضلع سوشل فارسٹری آفیسر نوید اقبال. مغل کی نگرانی میں وزیر موصوف کے ہاتھوں چنار کا پودا لگواکر شجر کاری مہیم کا آغاز کیا ہے- جہاں انہوں نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگایاکر موسم بہار سے قبل ہی عوام کو پیغام دیاکہ وہ اپنی زمینوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں جس سے ایک طرف خوبصورتی کو چار چاند لگیں گے وہی آب وہوا میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی – یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ کی جانب سے چار مزید پودے لگاکر لوگوں کے سامنے سبز سونے کی اہمیت کو اجاگر کیا- جن میں اڈیشنل ترقیاتی کمیشنر پونچھ ملک ذادہ شہراز اڈیشنل سپریڈنٹٹ آف پولیس عادل حمید پیر پنچال عوامی ڈولپمنٹ فرنٹ کے چیر مین محمد فرید ملک نے بھی ایک ایک پودہ لگایاان کے ہمراہ تحصیل وضلع انتظامیہ کے آفیسران بھی موجود رہے- اس موقع پر محکمہ سوشل فارسٹری کے کارکنان بھی شام رہے – اس موقع پر سوشل فارسٹری فارسٹر امیر حسین شاہ گارڈ غلام دین تانترے عبدالقیوم گارڈ منیر حسین گارڈ وغیرہ شامل رہے- زرایع سے بات کرتے ہوے کہا کہ ہمارا مقاصد ہے کہ ہر جگہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور سرسبز پونچھ بنائیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا