ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل نے جموں شہر میں قائم مختلف ریسونگ سٹیشنوں کا معائینہ کیا

0
0

جموں؍؍منیجنگ ڈائریکٹر جموں پاور ڈسٹربیوشن کارپوریشن لمٹیڈ ( جے پی ڈی سی ایل ) یشا مڈگل نے آج سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکیوزیشن ( ایس سی اے ڈی اے) کے تحت جموں شہر میں قائم مختلف پاور ریسورنگ سٹیشنوں کا ایک روزہ دورہ کیا ۔مختلف پروجیکٹوں کی عمل آوری کا جائزہ لیتے ہوئے اُنہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ ان ریسونگ سٹیشنوں پر جاری عمل آوری میں سرعت لائیںتاکہ مقررہ معیاد کے اندر تعمیراتی کام مکمل کئے جاسکیں۔اُنہوں نے چیف انجینئر سدھیر گپتا کو ہدایت دی کہ وہ ان پروجیکٹوں کی عمل آوری میں حائل رُکاوٹوں کو دورہ کرتے ہوئے ان کی تکمیل یقینی بنائیں۔سٹیٹ ہیٹ آر ای سی پی ڈی سی ایل سنجیو کیلوو نے اس موقعہ پر ایم ڈی کو بتایا کہ آشارام آشرم میں کنال ۔IIپر دس میگاواٹ صلاحیت والے دو ٹرانسفارمر نصب کئے گئے ہیں اور مقررہ معیاد کے اندر ان ٹرانسفارمروں کو چالو کیا جائے گا۔ایم ڈی نے جموں شہر کے دیگر ریسونگ سٹیشنوں کا بھی دورہ کیا جہاں تعمیراتی کام سرعت سے جاری ہے ۔ان ریسونگ سٹیشنوں میں جھری ، چک بلوال ، بارن ،راجندر نگر ( مٹھی ) ویئر ہاوس ، آر بی آئی ٹرکوٹا اور پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاوس گاندھی نگر شامل ہیں۔ ان کے ہمراہ ایس ای ، ایگزیکٹیو انجینئر و دیگر اعلیٰ افسران بھی تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا