جموں؍؍کئی وَفود جن میں آل جے اینڈ کے رہبر کھیل ٹیچرس فورم ، جے اینڈ کے شیو سینا ، سٹیل منیفکچررس اور بے روزگار ڈیٹنل سرجن ایسو سی ایشن شامل ہیں نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل و مطالبات کے بارے میں جانکاری دی۔آل جے اینڈ کے رہبر کھیل ٹیچرس فورم کی قیادت راجا شفیق خان کر رہے تھے جنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو اُن کی خدمات میں باقاعدگی لانے اور مشاہرے میں اضافہ کرنے کی درخواست کی۔جے اینڈ کے شیو سینا کے وفد کی قیادت اُن کے صدر منیش سہانی کر رہے تھے جنہوں نے اپنے مطالبات کی ایک فہرست لیفٹیننٹ گورنر کو پیش کی۔سٹیل منیفیکچررس وفد کی قیادت راہل بنسل کر رہے تھے جنہوں نے سٹیل انڈسٹریل یونٹوں کو درپیش مسائل سے لیفٹیننٹ گورنر کو آگاہ کیا۔بے روزگار ڈینٹل سرجن ایسو سی ایشن جے اینڈ کے کی وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو ڈینٹل سرجنوں کی اسامیاں معرض وجود میں لانے کی درخواست کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے تما م وفود کے مطالبات بغور سنے اور انہیں یقین دلایا کہ اُن کے جائز مطالبات پر غور کیا جائے گا۔