راجوری شہر میں تعمیر و ترقی کا دور شروع پرانا شہر کی گلیوں کی مرمت

0
0

ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر کام شروع کردیاگیا:صدر میونسپل کونسل محمد عارف

شیراز چوہدری

راجوری ؍؍ میونسپل کونسل راجوری میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے ۔پچھلے ہفتے میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شاون نے پرانے شہر کا دورہ کیا ۔دورہ کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے شہر کی الگ الگ وارڈوں میں گلیوں کا دورہ کیا جہاں پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار نے گلیوں میں ٹوٹی پھوٹی ٹائلوں اور چھوٹی موٹی مرمت کے لیے تین لاکھ روپیہ دیا۔نمائندہ لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کونسل راجوری محمد عارف نے کہا کہ میونسپل کونسل راجوری اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ راجوری شہر میں تعمیر و ترقی اور شہر کی فلاح و بہبودی ہو اس کے لئے مشکل کونسل راجوری وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ مونسپل کونسل پورے شہر کی پرانی گلیوں کی مرمت کرنے جا رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بہت سارے نئے تعمیراتی پلان بی لا رہی ہے جس سے راجوری شہر کی خوبصورتی اور تعمیر و ترقی ہوگی اور شہر میں روزگار کے میں موقف فراہم ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا