یواین آئی
اقوام متحدہ؍؍؍چین نے کہا ہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس (کووڈ۔19) کے مسئلہ پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں تعطل کے لئے امریکہ ذمہ دار ہے ۔چین کے ایک سفارت کار نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے چھ اراکین کووڈ۔19 کے سلسلے میں فرانس اور تیونس کے تعاون سے تیار کئے گئے مسودہ تجویز پر رضامند تھے ۔ چین نے بھی اس کی حمایت کی تھی۔ امریکہ نے بھی رضامندی کا اظہار کیا تھا لیکن حیران کردینے والی اور افسوس کی بات یہ ہے کہ امریکہ بعد میں پلٹ گیا جس کی وجہ سے سلامتی کونسل کے ذریعہ اسے قبول کرا پانا ناممکن ہوگیا۔سفارت کار نے بتایا کہ امریکہ نے سلامتی کونسل کی یکجہتی کو کمزورکیا ہے اورموجودہ صورت حال کی پوری ذمہ داری اسے لینی چاہئے ۔انہوں نے بتایا کہ چین نے اس مسئلہ پر زیادہ سخاوت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ چین اپنے رخ پر قائم رہے گا۔ چین سلامتی کونسل کی اس تجویز کی حمایت کرتا ہے جس میں اقوام متحدہ سکریٹری جنرل کے ذریعہ عالمی جنگ بندی، انسانیت میں اضافہ کرنا اور اقوام متحدہ امن فورسوں کی سلامتی یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے ۔