کشمیر کے باقی اضلاع میں بھی انٹرنیٹ خدمات بحال کی جائیں گی: روی شنکر پرساد

0
0

’ہمیں وزیراعظم مودی کافرمان ہے کہ ہم جموں کشمیر کی ترقی کے لئے کام کریں‘
یواین آئی

بارہمولہ؍؍مرکزی حکومت کی طرف سے جموں کشمیر میں جاری عوامی رابطہ مہم کے تحت مرکزی وزیر برائے مواصلات، قانون، انصاف، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی روی شنکر پرساد نے جمعرات کے روز یہاں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور عوامی وفود و اجتماع سے بھی ملاقات و خطاب کیا۔موصوف مرکزی وزیر نے یہاں انڈور اسٹیڈیم کا افتتاح کرنے کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وادی کے بعض اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات بحال کی گئی ہیں اور دوسرے اضلاع میں بھی مرحلہ وار طریقے سے انٹرنیٹ خدمات بحال کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہمیں جموں کشمیر جاکر یہاں کی ترقی کے لئے کام کرنے کی ہدایات دی ہیں۔بتادیں کہ روی شنکر پرساد گزشتہ روز ہی وارد وادی ہوئے تھے اور شہر سری نگر میں اپنی نوعیت کے پہلے آل وومن پوسٹ آفس کا افتتاح کیا تھا۔موصوف مرکزی وزیر جمعرات کے روز شمالی ضلع بارہمولہ پہنچ گئے اور یہاں کئی پروجیکٹوں کو افتاح بھی کیا اور کئی عوامی وفود کے ساتھ ملاقات کے علاوہ عوامی اجتماع سے بھی خطاب کیا۔انڈور اسٹیڈیم کے افتتاح کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے روی شنکر پرساد نے کہا کہ وادی کے بعض اضلاع میں انٹرنیٹ بحال کیا گیا ہے اور دوسرے اضلاع میں بھی مرحلہ وار طریقے سے انٹرنیٹ بحال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے واضح ہدایات دی ہیں کہ ہم جموں کشمیر کی ترقی کے لئے کام کریں۔موصوف مرکزی وزیر نے کہا کہ بارہمولہ میں انڈور اسٹیڈیم کا افتتاح کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔انہوں نے کہا: ‘کل میں سری نگر میں تھا اور وہاں میں نے آل وومن پوسٹ آفس کا افتتاح کیا، آج جب میں بارہمولہ آیا ہوں مجھے اس انڈور اسٹیڈیم کا افتتاح کرتے ہوئے بہت خوشی ہوئی، میں اس کے لئے انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں’۔مسٹر پرساد نے کہا کہ یہاں کے بچوں میں قومی سطح کی کھیلیں کھیلنے کا جوش و جذبہ ہے۔انہوں نے کہا: ‘میں نے یہاں کے بچوں کے چہروں پر خوشی اور نور دیکھا، بارہمولہ کے بچوں میں قومی سطح کی کھیلیں کھیلنے کا جوش و جذبہ ہے، میں نے فاروق صاحب (مشیر لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر) ، جو میرے بغل میں بیٹھے ہیں، سے بھی کہا کہ یہاں کے بچوں کو بھر پور موقع ملنا چاہئے’۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے جموں کشمیر میں جاری رابطہ مہم کی کشمیر کڑی کا جمعرات کو تیسرا دن تھا قبل ازیں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی، مرکزی وزیرمملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی اور نتیہ نند رائے نے دورہ وادی کرکے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور عوامی وفود سے ملاقات کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا