ایشانت کو 6 ہفتے آرام کا مشورہ، کیوی دورہ مشکوک

0
0

نئی دہلی،   (یو این آئی ) ہندستان کے سرفہرست ٹیسٹ بولر ایشانت شرما کو ان کا ٹخنہ زخمی ہونے کے بعد چھ ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس سے ان کا آئندہ نیوزی لینڈ کے دورے میں ٹیسٹ سیریز میں کھیلنا مشکوک ہو گیا ہے ۔ایشانت یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ودربھ کے خلاف رنجی ٹرافی میچ کے دوسرے دن پیر کو اپنا ٹخنہ زخمی کر بیٹھے تھے ۔ ہندستان کو 21 فروری سے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جس میں 31 سالہ ایشانت کا حصہ لینا مشکل ہے ۔ فاسٹ بولر کو ٹخنے میں چوٹ کے بعد مقامی اسپیشلسٹ کو دکھایا گیا جنہوں نے ٹخنے میں گریڈ -3 ٹائیر کی تصدیق کی ہے اور انہیں چھ ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ ایشانت کے اپنی چوٹ کی مزید جانچ کے لئے بنگلور واقع قومی کرکٹ اکیڈمی جانے کی توقع ہے ۔ایشانت ودربھ کے خلاف دوسری اننگز کے دوران اپنے تیسرے اوور میں اپنا ٹخنہ زخمی کر بیٹھے ۔ وہ ایل بی ڈبلیو کی اپیل کرنے کے لئے مڑے تھے کہ ان کا ٹخنہ مڑ گیا اور وہ درد سے کراہتے ہوئے میدان سے باہر گئے ۔ ان کے ٹخنے میں سوجن ہو گئی تھی اور ان کی چوٹ کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا۔ اس چوٹ کی وجہ سے ایشانت رنجی میچ سے بھی باہر ہوگئے ۔ ہندستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل تین روزہ پریکٹس میچ 14 فروری سے کھیلنا ہے ۔ پہلا ٹیسٹ 21 فروری سے شروع ہونا ہے ۔ ایشانت کو اپنے 100 ٹیسٹ پورے کرنے کے لئے چار ٹیسٹ کی ضرورت ہے ۔ ایشانت نے ٹیسٹ میچوں میں حال میں جسپریت بمراہ اور محمد سمیع کے ساتھ بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس سے ہندستان کا بالنگ اٹیک موجودہ وقت میں دنیا میں سب سے بہترین مانا جانے لگا ہے ۔یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا