یو این آئی
مہوبہ؍؍ اترپردیش کے ضلع مہوبہ کی ایک عدالت نے عصمت دری کے ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے 20 سال کی قید اور 10 ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔اڈیشنل ڈسٹرکٹ جج رام کشور شکلا نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد گذشتہ 13 جنوری کو اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ انہوں نے آج مجرم کو 20 سال اور دس ہزار روپئے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے ۔پراسیکیوشن کے مطابق 25 جنوری 2018 کو ببلو نامی شخص نے گاؤں کے ہی ایک لڑکی کے ساتھ عصمت دری کیا تھا۔