*چمن کے ذرے ذرے کو شہیدِ جستجو کردے*
محمد
فہیم رضوی
مالیگاوں کی سرزمین پر علما کا اتحاد صبحِ درخشندہ کا اشارہ… باطل قوتوں کے خیمے لرزہ بر اندام…نام نہاد قوم کا درد رکھنے والوں کے منہ پر قفلِ صہیب… آوازِ حق باطل اور منحوس حکومت کے ایوانوں میں…اصل قائد و رہنما کی سرپرستی مسقبل کے لیے چراغِ راہ…نسل نو کا چمکتا دمکتا مستقبل… جزباتوں کو چار چاند لگانے والے قائدین کی رہنمائی… قوم کا درد رکھنے والوں کی صحیح رہنمائی…ان علما کا میدان میں آنا… حکومتِ شوم کے تلوے چاٹنے والوں کی دھڑکنے تند ہونے کی نشاندہی… اسلاف کے کارناموں کی جھلک… نوجوانوں میں انقلابی روح پھونکے جانے کا یقین…قوم و ملت کے سچے نگہبان میدانِ عمل میں… میرے رسول اعظم صلی الل? تعالی علیہ وسلم کے نائبین اپنا فریضہ انجام دینے کے لیے سر بکف…خود کو قوم و ملت کے لیے قربان کرنے کا جزبہ صادق…
اقبال کی زبان میں یوں کہیے-
"یقین افراد کا سرمایہ تعمیرِ ملت ہے”
"یہی قوت ہے جو صورت گرِ تقدیرِ ملت ہے”
ائے نوجوانوں جب یہ قائدین میدان میں آ گئے ہیں تو ان کا ساتھ دو… کاندھے سے کاندھا ملا کر علمائے حق کی آواز بنو…اب خوابِ غفلت سے بیدار ہوجاو…خود کو پہچانوں اور قوم کا وقار بنو…جو غفلتیں ہوگئیں انھیں پسِ پشت ڈالیے…اب یہاں سے عزمِ جواں مردی کی رزم گاہوں میں آئیے…موبائیل اور وقت کا صحیح استعمال کیجیے…اپنے قیمتی اوقات کو مطالعہ کی میز پر رکھیے…ابھی وقت ہمارا ہے سب چیز ہماری ہے خدا نا کرے کبھی کوئی مصیبت میں جکڑ جائیں تو چاہتے ہوئے بھی ہاتھوں کو اور لبوں کو جنبش نا دے سکیں…جہاں کہیں علما آپ لوگوں کو یاد کریں لبیک کہتے ہوئے ان نائبین رسول اقدس کی مقدس بارگاہوں میں پہنچیں …یہی ہمارے علما ہماری زندگی اور آخرت کو کامیابی کا راستہ دکھائیں گے…مت آئیے کسی کے بہکاوے میں…مت بھروسہ کیجیے غیروں کے وعدوں پر…مت اپنی عزت کو غیروں کی دہلیز پر لے جاو… اٹھو اور سلطان صلاح الدین ایوبی کو یاد کرو… محمد بن قاسم کو آئیڈیل بناؤ…نورالدین زنگی جیسے محافظ بنو…خالد بن ولید کی مانند محاذ سنبھالو… تاریخ کے اوراق ہماری بہادری کی داستان بیان کررہے ہیں… مت خوف کیجیے وقت کے پلید موذی سے… مت مرعوب ہو فرعونِ دہر سے… مت گھبرائیے Rss کے مویشیوں سے… ہمارے پاس آج بھی بہت سارے لعل و گہر موجود ہیں…ان کے جذبے کو دیکھ کر اپنے اندر جزبہ پیدا کیجیے…
اللہ ہی ہمارا محافظِ حقیقی ہے… کسی کی ماں نے آج تک ایسا بچہ نہیں جنا جو مصطفی کیغلاموں کو للکارے…اپنے اندر روحانیت کو پروان چڑھائیے…
میں سلام کرتا ہوں ان نائبین رسول کو جنھوں نے امت کے سفینے کو لہرِ متلاطم سے نکال کر حوصلہ بخش ساحل عطا کر رہے ہیں.