کے کے شرما نے وادی کے دو کوہ پیمائوں کی عزت افزائی کی

0
0

لازوال ڈیسک
گلمرگ؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے آج وادی کے دو اُبھرتے ہوئے کوہ پیمائوں نواب معظم خان اور غلام محمد وانی کو اترا کھنڈ میں ڈی کے ڈی چوٹی کامیابی کے ساتھ سر کرنے پر ایک ایک لاکھ روپے کے انعام سے نوازا۔اس سلسلے میں گلمرگ میں منعقدہ تقریب پر ناظم سیاحت نثار احمد وانی ، جی ڈی اے کے سی ای او انعام الحق صدیقی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔دونوں کوہ پیمائوں نے انڈین مائونٹنرنگ فیڈریشن کے حصے کے طور 25جون 2019ء کو 5700 میٹر اونچی چوٹی کامیابی کے ساتھ سر کی۔دونوں کوہ پیمائوں کو مبارک باد دیتے ہوئے مشیر موصوف نے انہیں مستقبل کے لئے نیک خواہشات دیں۔مشیر نے کہا کہ جموںوکشمیر میں مہم جو سیاحت کی وسیع گنجائش موجود ہے جس کو فروغ دینے کے لئے محکمہ سیاحت مناسب اقدامات کر رہا ہے۔اس موقعہ پر ناظم کشمیر نے کہا کہ محکمہ مہم جو سیاحت کے فروغ پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا