مرکزی وزیر کی لال چوک میں تاجروں کے ساتھ بات چیت

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں لال چوک میں مقامی تاجروں کے ساتھ بات چیت کی۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان اور ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ان کے ہمراہ تھے۔مرکزی وزیر نے دکانداروں کے ساتھ بات چیت کے دوران اُن کی تجارت کی راہ میں حائل رُکاوٹوں کے بارے میں اِستفسار کیا۔اس سے قبل مختلف وفود نے مرکزی وزیر کے ساتھ ملاقات کر کے اپنے مطالبات اُن کی نوٹس میں لائے۔ وزیر موصوف نے ان کے تمام جائز مطالبات پورا کرنے کا یقین دِلایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا