جموں سرینگر قومی شاہراہ دوسرے دن بھی بند

0
0

جموں؍؍ جموں و کشمیر میں منگل کے روز بارش اور برفباری کے سبب جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ بند ہو کر رہ گیا تھا جو بدھ کے روز دوسرے دن بھی بند ہے۔ حالانکہ اس کے آج ہی کھلنے کے پورے امکان ہے۔ ہائی وے بند ہونے کی وجہ سے 1500 سے زائد گاڑیاں رام بن سے بانہال کے درمیان پھنسے ہوئے ہیں۔ ہائی وے پر رام بن کے پنتھیال اور ڈگڈول میں لینڈ سلائیڈکے ملبے اور جواہر ٹنل کے دونوں کناروں جمی برف کو ہٹانے کا کام بدھ کی صبح سے جاری ہے۔ منگل کے روز جواہر ٹنل کے دونوں کناروں 10 انچ تک برفباری ہوئی، جس کی وجہ سے ہائی وے پر پھسلن ہو گئی۔ اسی درمیان بھاری بارش کے سبب رام بن ضلع کے رامسو اور پنتھیال اور ڈگڈول علاقے میں شدید لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے بھاری مقدار میں پتھر اور ملبہ شاہراہ پر آ گرا ہے جس کے بعد برفباری اور پھر ہوئی لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے ہائی وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ بدھ کی صبح سے ہائی وے پر لینڈ ملبہ اور جواہر ٹنل کے دونوں طرف سے برفباری کو صاف کرنے کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ ایک ٹریفک اہلکار کے مطابق آج ہی ہائی وے مکمل تور سے صاف ہونے کا امکان ہے۔ راستے صاف ہونے کے بعد صرف پھنسی ہوئی گاڑیوں کوجن کی تعداد 1500 کے قریب ہے، کو نکالا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا