کشمیر میں انسداد ملی ٹینسی کاروائیاں تیز

0
0

یوم جمہوریہ کے لئے انتظامات مکمل: پولیس سربراہ دلباغ سنگھ
سری نگر؍؍جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے وادی میں انسداد ملی ٹینسی کاروائیاں تیز کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران آدھ درجن آپریشن کامیاب ثابت ہوئے۔ پولیس سربراہ بدھ کی صبح یہاں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سری نگر میں منعقدہ مہلوک ایس پی او اہلکار کی میت پر پھول مالائیں رکھنے کی تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات کررہے تھے۔ پھول مالائیں رکھنے کی تقریب میں سینئر پولیس و سول عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ وادی میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریبات کے احسن انعقاد کے لئے سری نگر سمیت وادی کے تمام اضلاع میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔پولیس سربراہ جموں وکشمیر پولیس کی طرف سے ڈرون کیمروں کے بڑے پیمانے پر استعمال کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لاء اینڈ آڈر کی صورتحال کے دوران ڈرون کیمرے کافی مددگار ثابت ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا: ‘ڈرون ایک نارمل تیکنیکی ایڈ ہے۔ یہ آج کی تاریخ میں ہر پولیس فورس استعمال کرتی ہے۔ لاء اینڈ آڈر کی صورتحال کو کور کرنے کے لئے جموں وکشمیر پولیس بھی ڈرون کیمروں کا استعمال کرتی ہے۔ جن گلی کوچوں میں آپ باریکی سے نہیں دیکھ پاتے ہیں، ڈرون کیمروں کی مدد سے پتہ چلتا ہے کہ کون شرارت کررہا ہے اور کون خلاف قانون کام کررہا ہے’۔ پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے وادی بالخصوص جنوبی کشمیر میں انسداد ملی ٹینسی کاروائیاں تیز کردی ہیں۔انہوں نے کہا: ‘وادی میں اس وقت انسداد ملی ٹینسی آپریشن تیز ہوئے ہیں۔ اس کے چلتے جنوبی کشمیر میں کافی ہلچل ہے۔ ابھی تک آدھ درجن آپریشن کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔ اسی طریقے سے آپریشن آگے بھی جاری رہیں گے۔ ہم اپنے عوام اور جموں وکشمیر میں امن وامان کی بحالی کے لئے مزید مضبوطی سے کام کرتے رہیں گے’۔دلباغ سنگھ نے کہا کہ وادی میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریبات کے احسن انعقاد کے لئے سری نگر سمیت وادی کے تمام اضلاع میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا: ‘ہم نے 26 جنوری کی تقریبات کے لئے زمینی سطح پر تمام انتظامات کئے ہیں۔ ہم نے کل ہی جنوبی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ باقی اضلاع میں بھی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ سری نگر میں بھی سیکورٹی کے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ تقریبات کے لئے باقی تیاریاں بھی کی گئی ہیں۔ یہ تقریبات بہت ہی کامیاب ثابت ہوں گی’۔پولیس سربراہ نے جنوبی کشمیر کے کھریو میں منگل کی صبح شروع ہونے والے تصادم، جس میں راہل نامی فوجی اور شہباز احمد نامی ایس پی او جاں بحق ہوئے، کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ وہاں ابھی تک کسی جنگجو کے مارے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا: ‘کھریو میں پولیس، آرمی اور سی آر پی ایف نے مل کر آپریشن شروع کیا تھا۔ اطلاع تھی کہ دو دہشت گرد کسی گھر میں چھپے ہیں۔ آپریشن شروع ہوتے ہی وہاں پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں آرمی کے ایک جوان اور ہمارے ایس پی او شہباز احمد کی شہادت ہوئی۔ ہم اپنے دونوں جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے جوان جو اپنے لوگوں کے لئے شہادت دے رہے ہیں ان کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘کھریو میں سرچ آپریشن صبح کے وقت بحال کیا گیا۔ کل رات کو اندھیرا چھا جانے کی وجہ سے سے آپریشن کو معطل کرنا پڑا تھا۔ ابھی تک وہاں پر کسی جنگجو کے مارے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا