ہندستان فلوروکاربنس بند ہوگی، ملازمین کو وی آر ایس دیا جائے گا

0
0

نئی دہلی، 22جنوری (یو این آئی) مرکزی حکومت نے پبلک سیکٹر کی ہندستان آرگنک کیمیکلس لمیٹڈ کی یونٹ ہندستان فلوروکاربنس کو بند کرنے اور ملازمین کو رضاکارنہ ریٹائرمنٹ اسکیم(وی آر ایس) /رضاکارانہ طورپرسروس چھوڑنے کی اسکیم (وی ایس ایس)دینے کو منظوری دے دی۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی آج ہوئی میٹنگ میں اس کی منظوری دی گئی۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ پالی ٹیٹرا فلورو ایتھیلین اور کلورو ڈائی فلورو متھین بنانے والی ہندستان فلوروکاربنس میں پیداوار پہلے ہی بند ہوچکی ہے۔ اس کا واحد پلانٹ تلنگانہ کے سنگا ریڈی ضلع میں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کمپنی میں ابھی صرف 88ملازم ہیں جن کے وی آر ایس پر 77.20کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ انہیں 120دن کے اندر بقایہ تنخواہ اور دیگر رقم کی ادائیگی کردی جائے گی۔فی الحال یہ رقم بغیر سود کے مرکزی حکومت دے گی جس کے لئے کابینہ نے آج منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم کمپنی کے اثاثے فروخت کرکے حاصل کی جائے گی۔اگر اثاثے فروخت کرنے کے باوجود قرض کی وصولی نہیں ہوپاتی ہے تو باقی قرض معاف کر دیا جائے گا۔
کمپنی مالی سال 2013-14سے مسلسل خسارہ میں ہے۔ اسے 31 مارچ 2019تک 62.81کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے او ا س کا نیٹ ورتھ 43.20کروڑ روپے منفی ہے۔
یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا